تازہ ترین
کام جاری ہے...
Friday, February 16, 2018

گوگل ایڈورڈز کیا ہے اور کیسے ہم آن لائن اشتہار دے سکتے ہیں، قدم بہ قدم۔

12:37 PM
اشتہارات آمدنی کا ایک بہت بڑا زریعہ ہیں۔ چاہے وہ اخبارات و رسائل ہوں یا ٹیلی ویثرن اور ریڈیو۔تاہم ایک بہت بڑے Paradigm Shift کے نتیجے میں لوگ ان زرئع ابلاغ کا استعمال کم کرنے لگے ہیں ، اب بھی گو یہ سارے ابلاغ پہلے کی طرح موجود ہیں تاہم اب یہ اپنی خدمات (Services) مہیا کرنے کے لیے کسی نہ کسی طور پر انٹرنیٹ کے محتاج ہیں۔

روایتی بمقابلہ انٹرنیٹ اشتہارات۔(Traditional Vs Digital Marketing)

انٹرنیٹ پر اشتہارات کے زریعے آپ اپنی بات زیادہ بہتر طریقے سے ، زیادہ (Targeted Audience) تک پہنچا سکتے ہیں وہ بھی ٹیلی ویثرن وغیرہ سے کم خرچ پر۔مثال کے طور پر اگر آپ ایک انٹرنیٹ سروس پروائڈر (Internet Service Provider) ہیں اور آپ چاہتے ہیں کے آپکی انٹرنیٹ سروس زیادہ سے زیادہ لوگ استعمال کریں تو آپ ٹیلی ویثرن پر اشتہار دیتے ہیں، آپکا اشتہار کروڑں لوگ دیکھیں گئے چاہے وہ دیہات میں رہتے ہوں (جہاں آپکی سروس کی پہنچ ہی نہیں ) یا شہر میں یا وہ لوگ بھی دیکھیں گئے جو انٹرنیٹ کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہیں۔ لیکن آپ سے پیسے پورے وصول کیے جائیں گے (Of course)۔
دوسری طرف اگر آپ اپنے اشتہارات کے لیے انٹرنیٹ کی میڈیم استعمال کرتے ہیں مثال کے طور پر یوٹیوب پر جو ہوم سکرین پر اشتہار آتا ہے۔اب کروڑں لوگ یا اس بھی زیادہ (جتنے پیسے اتنی زیادہ آڈینس) آپکا اشتہار دیکھیں گئے، اور یقناً سب کے سب انٹرنیٹ کے زریعے ہی آپکا اشتہار دیکھ رہے ہیں تو مطلب وہ انٹرنیٹ استعمال بھی کر رہے چاہے سمارٹ فون سے ہو یا کمپیوٹر سے، تو وہ لازمی طور پر آپ کے "انٹرنیٹ پروائیڈنگ سروسز" میں دلچسبی لیں گے۔اب آپ کا اشتہار صرف اْنہی لوگوں تک پہنچا ہے جن کو آپ دیکھانا چاہتے تھے اور وہ بھی کم پیسوں میں بنسبت ٹیلی ویژن کے۔مزید آپ یہ بھی فکس کر سکتے ہیں کے آپکی (Audience) کی جنس، براؤزنگ ڈیوائس اور عمر کیا ہوگی مثلاً ہو سکتا ہے آپ اپنی اکیڈمی میں داخلے کے لیے اشتہار دینا چاہ رہے ہوں تو اس صورت میں آپ چاہیں گے کے آپکا اشتہار صرف 15 سے 30 سال کی عمر والے جوان ہی دیکھ سکیں، اور وہ بھی آپکی اکیڈمی کے اردگرد تیس کلو میڑ کے رہائشی۔

آن لائن اشتہارت دینے والے مشہور نیٹ ورکس۔

انٹرنیٹ پر اشتہار آپ کسی بھی ویب سائٹ (جسکی قابل زکر ٹریفک ہو ) پر دے سکتے ہیں تاہم اس صورت میں Audience /Viewers پر آپکا زیادہ کنٹرول نہیں ہو گا۔اس لیے بہتر ہے کے کسی ایسی کمپنی کا انتخاب کیا جائے جسکا اشتہارات کااپنا نیٹ ورک ہو اور اپنی ہی (Janine Audience) ہو۔ایسی کمپنیوں میں گوگل سرفہرست ہے جس کا ایڈ ورڈ (AdWords)پروگرام زبان زدو عام ہے، بینگ ،ڈیلی موشن، فیس بک، ٹویٹر اور یاہو بھی اپنی (Janine Audience) کے ساتھ ایڈورٹائزنگ نیٹورک رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑہیں: ۔گوگل ایڈ سینس (AdSense) اور گوگل ایڈ ورڈز (AdWords) میں کیا فرق ہے؟

گوگل اشتہار کے کتنے پیسے وصول کرتا ہے؟

اس بات کا جواب اس بات پر منحصر ہے کے آپ کے اشتہار کی نو عیت کیا ہے، مثلاً اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک بڑھانے کے لیے اشتہار دیتے ہیں اور آپکی ویب سائٹ یا بلاگ "آن لائن کمائی کے طریقوں" سے متعلقہ ہے تو جان لیں کے اس طرح کے بے شمار بلاگ موجود ہیں، اور جو کی ورڈز آپ استعمال کریں گے ان میں سے اکثر دوسرے بلاگ بھی استعمال کر رہے ہوں گے تو یوں آپ کا دوسرے بلاگز کے ساتھ مقابلہ (Competition) سخت ہو گا اور آپ کو نسبتاً ایک اشتہار کے لیے زیادہ pay کرنا ہو گا۔
لیکن اگر آپ کا بلاگ لائف سٹائل، صحت سے متعلقہ مسائل، شجر کاری وغیرہ سے متعلق ہے تو آپ کو نسبتاً کم pay کرنا پڑے گا کیونکہ ایسے موضوعاتی بلاگز کی تعداد کم ہے نتیجتاً گوگل کے پاس ایسے کی ورڈز پر اشتہار دینے کے لیے محدود آپشن ہوں گے اور یوں آپ فائدے میں رہیں گے۔
اشتہارات کا خرچ آپکی لوکیشن پر بھی منحصر ہے، ہو سکتا ہے آپ ایسے علاقے میں بلاگنگ کر رہے ہوں جہاں بلاگز بہت کم ہیں، اور آپ نے ٹارگٹ لوکیشن بھی لوکل رکھی ہو تو پھر آپ کو کم pay کرنا پڑے گا۔ نیز یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کے آپ کا اشتہار آڈیو ہے، ویڈیو ہے یا صرف حرفی (text only)۔

مہنگے ترین کی ورڈز اور کاسٹ پر کلک۔

یاد رہے اگر آپ نے گوگل سرچ پر اشتہار دیا ہے تو گوگل تب آپ سے پیسے وصول کرے گا جب آپ کے دیے گئے اشتہارات پر کوئی کلک کرے گا،صرف ویو کرنے سے آپ سے پیسے وصول نہیں کیے جائیں گئے۔ جب کوئی یوزر آپ کے اشتہار پر کلک کرتا ہے تو اس کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کاسٹ پر کلک (Cost per Click) یا CPC کہتے ہیں۔
آجکل عموماً ایک CPC پر ایک سے دو امریکی ڈالر خرچ آتا ہے، پاکستان میں اس سے بھی کم خرچ آتا ہے (وجوہات اوپر لکھی ہیں)۔سب سے مہنگے کی ورڈز کی کیٹگریز میں وکالت یا وکیل (Lawyer) آتا ہے جس کا CPC تقریباً 54 ڈالر ہے، اس کے بعد بلترتیب انشورنس، تجارت، کسینو (CASINO)، کاروباری خدمات اور ڈگریز ، بینکنگ ، اْدھار (Loan)،کاروباری سافٹ ویرز،آن لائن گیمبلینگ اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ وغیرہ آتا ہے، بینگ (Bing) جو کے مائیکروسافٹ کا سرچ انجن ہے اور گوگل کا سب سے بڑا حریف ہے وہ وکالت یا وکیل (Lawyer) کی کیٹگری میں CPC پر 100 ڈالر سے زائد چارج کرتا ہے۔

گوگل کے زریعے اشتہارات دینے کا طریقہ کار۔

گوگل پر اشتہار دینے کے لیے آپکو ایڈورڈز کا اکاؤنٹ بنانا پڑے گا، اس کے لیے آپ کے پاس جی میل کی آئی ڈی ہونی چاہیے۔ ایڈورڑ زکی ویب سائٹ پر جا کر سائن اپ کریں جہاں آپکو اپنی ای میل آئی ڈی کے ساتھ ساتھ لوکیشن، کرنسی اور ٹائم کی سیٹنگ کرنی پڑے گی۔
جب آپ سائن اپ ہو جائیں گے تو گوگل آپکو ایڈ ورڈ زکے ڈیش بورڈ میں Redirect کر دے گا اور ساتھ ہی آپکی مدد کے لیے ایک Tour Application بھی شروع ہو جائے گی جو انٹرفیس کو سمجھنے میں آپکی مدد کرے گی۔
ڈیش بورڈ میں سب سے پہلے آپ نے اپنے اکاؤنٹ کی ضروری سیٹنگز چیک کرنی ہیں مثلاً پیمنٹ کا طریقہ کار ، ایڈرس وغیرہ ،اور پھراْس کے بعد آپکو اشتہار دینے کے لیے ایک مہم (Campaign) شروع کرنی ہے۔ اس کے لیے آپ بائیں جانب بنے کمپین کے بٹن کو کللک کریں گے تو آپ کے سامنے مختلف آپشن آجائیں گے کے آپ کس طرح کا ایڈ(Add) دینا چاہتے ہیں، کیا آپ گوگل کی سرچ پر ٹیکسٹ کی صورت میں اپنا اشتہار دینا چاہتے ہیں یا کسی بھی ویب سائٹ پر، کیا آپ ویڈیو اشتہار دینا چاہتے ہیں یا آڈیو۔ان سب میں اپنی مرضی کا آپشن آپ نے منتخب کر لینا ہے۔
اس کے فوراً نیچے کمپین کا مقصد منتخب کرنا ہوتا ہے، جیسے آپ یہ اشتہار کیوں دینا چاہتے ہیں، ویب سائٹ کی ٹریفک بڑھانے کے لیے یا اپنی مختلف اشیاء (Products) فروخت کرنے کے لیے یا اپنے استعمال کندگان (Customer) کی تعداد بڑھانے کے لیے۔ اپنی مرضی کا آپشن منتخب کریں۔
اگر آپ اپنی پروڈکٹس فروخت کرنے والا آپشن منتخب کرتے ہیں تو نیچے ایک اور آپشن آتا ہے کے آپ اپنے مقصد تک کیسے پہنچنا چاہتے ہیں، فون کالز کے زریعے، ویب سائٹ وزیٹس کے زریعے، ایپس ڈاؤنلوڈز کے زریعے۔ اگر آپ ویب سائٹ پر ٹریفک بڑھانے والا آپشن منتخب کرتے ہیں (جو میں نے کیا ہے سکرین شارٹس میں) تو آپ سے آپکی ویب سائٹ کا پتہ پوچھا جائے گا پہلے مرحلے میں، جیسے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ویب سائٹ یا بلاگ کا ایڈریس لکھ کر (Save and Continue) کا بٹن کلک کر دیں۔
اس کے بعد آپکو چار سٹیپ مکمل کرنے ہیں (جیسے تصویر میں دکھایا گیا ہے)

1۔کمپین سیٹنگز۔(Campaign Settings)

اس میں اپنی کمپین کا نام، نیٹور ک کی ٹائپ (صرف گوگل پر اشتہار دکھانا چا رہے ہیں یا اسکی پارٹنر سائٹس پر بھی) ، کس جگہ (Location) پر اشتہار دکھانا چاہ رہے ہیں، کس شہر میں وغیرہ، اشتہار کس زبان میں دکھانا چاہ رہے ہیں، انگریزی یا کوئی اور زبان (اردو زبان کی سہولت بھی موجود ہے) وغیرہ منتخب کرتے ہیں۔
کمپین سیٹنگز میں آپ یہ بھی منتخب کرتے ہیں کے آپ کا دن کا اوسط خرچ (Budget) کتنا ہو گا، آپ کے اشتہار کتنے دنوں کے لیے ہیں یعنی کب شروع ہوں گے اور کب ختم ہو ں گئے۔نیز اگر آپ اپنے اشتہارات کے ساتھ فون کالز کا آپشن دینا چاہیں، یا اپنے بلاگ /ویب سائٹس کے کسی صفحے (Page) کا لنک دینا چاہیں تو وہ سیٹنگرز بھی یہی پر ہو گی (جیسے تصویر میں دکھایا گیا ہے) ۔
تمام تر سیٹنگز کر کے اپ (Save and Continue) پر کلک کر کے دوسرے سٹیپ پر چلے جائیں۔

2۔سیٹ اپ ایڈ گروپس۔(Set Up Adds Groups)

اس میں آپ اشتہارات کا ایک گروپ بناتے ہیں ، مثلاً اگر آپ نے ویڈیو ایڈ الگ سے بنایا ہوا ہے اور ٹیکسٹ یا انیمیٹڈ (Animated) الگ سے لیکن سارے ایڈز ہیں آپکی ایک سائٹ کے متعلق تو آپ ان سب کو آسان طریقے سے Manage کرنے کے لیے ایک گروپ میں آرگنائز کر سکتے ہیں۔ پھر نیچے اس گروپ کے متعلق کی ورڈز (Keywords) لکھیں۔ جیسے اگر آپکی ویب سائٹ بلاگنگ سے متعلق ہے تو آپ اس طرح کے کی ورڈز لکھ سکتے ہیں جیسے "بلاگ کیا ہے"، اردو بلاگنگ"، بلاگ سپاٹ پر اردو بلاگ بنانا" وغیرہ غیرہ۔
اگر آپکو کی ورڈز کی صیح سمجھ نہیں آرہی یا آپ جاننا چاہتے ہیں کے لوگ گوگل میں بلاگنگ کے متعلق کیا ڈھونڈتے ہیں تو آپ دائیں جانب دیے ہوئے باکس میں متعلقہ عنوان لکھیں تو گوگل خود آپ کو بتائے گا کے لوگ آجکل اس عنوان کے متعلق کیا سرچ کرتے ہیں۔ پھر آپ ان کی ورڈز کو اپنے گروپس والے حصّے میں لکھ سکتے ہیں۔
یہ سیٹنگز کرنے کے بعد آپ (Save and Continue) کا بٹن دبا کر اگلے سٹیپ پر آجائیں۔

3۔کریئٹ ایڈز ۔(Create Ads)

یہاں پر آپکو اپنے ایڈز کی سیٹنگ کرنی ہے کے وہ گوگل سرچ پر کیسا دکھے گا۔ سب سے پہلے فائنل یو آر ایل میں آپ نے اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کا یو آر ایل لکھنا ہے جہاں پر یوزرز ایڈ کو کلک کرنے کے بعد جائیں گئے۔اس کے بعد دو ہیڈنگز لکھنی ہیں جو آپ کے اشتہار کے نیچے نظر آئیں گی۔ اور آخر میں آپ نے اپنے بلاگ کی 80 حروف پر مشتمل ڈسکریپشن لکھنی ہے۔ دائیں طرف اشتہار کا (Preview) آپکو نظر آئے گا۔ یاد رہے ہیڈنگز اور اور ڈسکریپشن لکھتے وقت آپکو تخلیقی(Creative) ہونا پڑے گا کیوں کم الفاظ میں آپ نے اپنے کسٹمرز یا ریڈرز کو اپنے بلاگ/ویب سائٹ کی طرف مائل (attract) کرنا ہے۔سو بی اینوویٹیوہیر پلیز۔
یہ سیٹنگز کر کے آپ (Save and Continue) کا بٹن پر کلک کر کے آخری اور فائنل سٹیپ پر آجائیں۔

4۔ریویو (Review)۔

یہ آخری سٹیپ ہے، اس میں آپ نے اپنی تمام سیٹنگز کو احتیاط کے ساتھ چیک کرنا ہے اور اگر مناسب لگے تو ان میں تبدیلی کرنی ہے۔ یہاں پر اشتہار دینے کے متعلق گوگل پالیسی بھی دکھائی جائے گی جس سے اپنے نے چارو ناچار متفق (Agree) ہونا ہے۔ مزید آپکو مبارکبادی پیغام بھی دیا جائے گا۔
اس کے بعد آپ اپنے ڈیش بورڈ پر جا کر اپنے اشتہار کی مزید تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔اگر آپ نے اپنے اکاؤنٹ کی Payments وغیرہ کی معلومات داخل کر دی ہیں تو فوراً ہی اشتہار فعال (Active) ہو جائے گا۔ ڈیش بورڈ میں آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کے کون، کس علاقے سے اور کس وقت ، کس ڈیوائس سے آپ کے اشتہار پر کلک کر راہا ہے، مزید آپ کلک کرنے والوں کی عمر ، زبان ، جنس اور رجحانات کا اندازہ بھی لگا سکتے ہیں۔کسی بھی وقت اگر آپ نے اپنے اشتہار کو غیر فعال (Inactive/Pause) کرنا ہے تو وہ بھی ڈیش بورڈ سے ہی ہو گا، اور اپنی موجودہ کمپین میں اگر آپ نے کسی قسم کی تبدیلی کرنی ہے تو وہ بھی کی جاسکتی ہے، غرض تمام تر مواد ڈیش بورڈ میں آپکی دسترس میں ہوتا ہے اور آپ موقع کی مناسب سے اْس میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں