تازہ ترین
کام جاری ہے...
Friday, February 16, 2018

گوگل ایڈ سینس اور گوگل ایڈورڈز میں کیا فرق ہے؟

10:14 AM
جب بات آن لائن اشتہارات کی آتی ہے تو ہم گوگل کا رخ کرتے ہیں، گوگل ایڈسینس اور گوگل ایڈ ورڈز دونوں اشتہارات کی مَد میں گوگل کی اختراعات Innovations/Terminologies)) ہیں۔
دونوں میں ایک سطری فرق یہ ہے کہ گوگل ایڈ ورڈز میں آپ گوگل کو pay کرتے ہیں جبکہ ایڈ سینس میں گوگل آپکو pay کرتا ہے۔
گوگل ایڈ ورڈز ایک ایسی سروس ہے جس کے زریعے آپ اپنے اشتہارات گوگل ویب سائٹس (مثلاً گوگل سرچ، یوٹیوب،گوگل میپس وغیرہ) اور گوگل سرچ پارٹنر ویب سائٹس(مثلاً واشنگٹن پوسٹ، نیو یارک ٹائمز، ایمازون،ask.com, AOL.com ، وغیرہ) یا ڈسپلے نیٹورکس(وہ تمام سائٹس جو پبلیشرز ہیں) پر دکھاتے ہیں۔گوگل ایڈورڈز کے لیے آپ کو اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے اور جو اشتہار آپ نے دینا ہے وہاں Submit ہوتا ہے۔یہ آپکی مرضی ہوتی ہے کے آپ اشتہار صرف گوگل کی سائٹس پر دکھانا چاہتے ہیں یا اسکی پارٹنر ویب سائٹس پر بھی۔مثلاً اگر آپ چاہتے ہیں کے آن لائن سٹور سے لوگ اشیاء (Products) خریدیں تو آپ گوگل ایڈورڈز کے زریعے ایک ایسا اشتہار دیں گے جو لوگوں کی توجہ آپ کے سٹور طرف مائل کرے گا یا آپ اپنی پروڈکٹ کے فوائد بھی گنوا سکتے ہیں تا کے زیادہ سے سے زیادہ لوگ یہ پروڈکٹ خرید یں اور آپکی خواہش ہو گی کے یہ اشتہار گوگل کے ساتھ ساتھ ایمازون کے سٹور پر بھی نظر آئے۔گوگل اپنے ایڈورڈز کے نیٹورک کے ساتھ انٹرنیٹ کے نوے فیصد (90 %) حصّے تک رسائی رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑہیں:۔ گوگل ایڈورڈز(AdWords) کیا ہے اور کیسے ہم آن لائن اشتہار دے سکتے ہیں، قدم بہ قدم۔
گوگل ایڈ سینس ایک ایسی سروس ہے جس کے زریعے آپ گوگل کے اشتہارات (جو مختلف یوزرز نے ایڈورڈز کے زریعے گوگل کو Submit کیے ہوتے ہیں) اپنے بلاگ یا ویب سائٹ پر دکھاتے ہیں اور اسکے بدلے گوگل آپ کو payment کرتا ہے۔گوگل ایڈسینس کا الگ اور خود مختار (Independent) اکاؤنٹ ہوتا ہے گو کے ایڈورڈز اور ایڈ سینس میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے ایک ہی جی میل آئی ڈی کافی ہے تاہم گوگل ان دو اکاؤنٹس کا الگ الگ آرگنائز کرتا ہے ، دونوں کے payments آپشن بھی مختلف ہوتے ہیں ۔یاد رہے آپ گوگل ایڈورڈز کی payment بزریعہ ایڈسینس نہیں کر سکتے ۔جو بلاگر اپنی ویب سائٹ پر گوگل کے اشتہارات دکھاتا ہے اْسے پبلیشر (Publisher) کہتے ہیں۔اس وقت انٹرنیٹ پر بیس ملین سے زیادہ ویب سائٹس گوگل ایڈسینس پروگرام استعمال کر رہی ہیں۔ پبلیشر بنے کے لیے آپ کو چند مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جیسے آپکی ویب سائٹ تین ماہ یا اس سے زیادہ پرانی ہو،پاکستان اور انڈیا میں یہ مدت چھ ماہ ہے، آپکی ویب سائٹ پر مواد (Content) چوری شدہ یا کاپی رائیٹ پروٹیکٹڈ نہ ہو وغیرہ وغیرہ۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں