تازہ ترین
کام جاری ہے...
Tuesday, July 10, 2018

پاکستان اے گولڈ مائن آف ٹوئنٹی فرسٹ سینچری۔

4:58 AM
پاکستان اے گولڈ مائن آف ٹوئنٹی فرسٹ سینچری۔۔یہ پہلی کتاب ہے جو میں نے آدھی پڑھ کے چھوڑ دی، نام سے پتا چلتا ہے کے لکھاری اس کتاب میں پاکستان کے جغرفیائی حدود یا صنعتی ترقی یا افرادی قوت کو موضوع بحث بنا کر پاکستان کی علاقائی یا عالمی افادیت و اہمیت پر سیر حاصل تبصرہ کریں گئے، تاہم پہلے دو صفحے پڑھ کر ہی احساس ہوتا ہے کو موصوف کو "میں میں " کی بیماری لگی ہوئی ہے،۔۔گیار صفحوں کا تعارف، جو مجھے لگا کے موصوف نے خود ہی تھرڈ پرسن میں اپنے لیے لکھا، آپ کو بور کرنے کے لیے کافی ہے۔ ایسے تعریفوں کے پل باندھے گئے ہیں کے لگتا ہے کے شاہ کا کوئی مصاھب دربار میں کھڑا قصیدہ گوئی کر راہا ہے۔
خیر دو چار صفحے اور پڑھے تو پتا چلا کے یہ کتاب تو موصوف نے اپنے لیے لکھی کے میں کیا ہوں اور میں کیا تھا،، بیچ میں مفت میں اسلام اور پاکستان کا تڑکہ لگایا محض سستی شہرت کے لیے ۔
انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اصطلاح استعمال ہوتی ہے "کلک بیٹ" یعنی کسی خبر کو ایسی سرخی (heading) دینا کے صارف سسپنس یا دھوکہ کھا کر اْس پر کلک کرے ۔ بلکل اسی طرح موصوف نے کتاب کا نام رکھا "پاکستان اس صدی کی ایک سونے کی کان" اور کتاب کے اندر اپنے حالات اور دنیا کے حالات اور اپنی کمپنی کے حالات اور خاندان کے حالات کی دھیمی آنچ پر "ہم، میں، میری کمپنی، میرے خیالات، میری کامیابی، کامیابی کا راز، خواب، امید وغیرہ" کی کھچڑی بنا کے رکھ دی۔۔ جس نے پڑھنی ہے پڑھے جس نے کھانی ہے کھائے۔


0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں